سوال : عورت کے لئے حج کے دوران سر کے کتنے بال کٹوانے کا حکم ہے؟

Share:

جواب : عورت پر انگلی کی ایک پور کے برابر بال کٹوانا لازم ہے۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اﷲ عنہما سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

لَيْسَ عَلَی النِّسَاءِ الْحَلْقُ إِنَّمَا عَلَی النِّسَاءِ التَّقْصِيْرُ.

(ابو داؤد، السنن، کتاب المناسک، باب الحلق والتقصير، 3 : 157، رقم : 1985)

’’حلق (سر منڈانا) عورتوں کے لئے نہیں ہے، عورتوں کے لئے تقصیر (انگلی کے ایک پور کے برابر بال کاٹنا) ہے۔‘‘

خواتین کو قصر سے وہی ثواب ملے گا جو مردوں کو حلق کروانے سے ہوتا ہے۔

Share: