سوال : عید الاضحی اور حج کے موقع پر کی جانے والی قربانی میں کیا فرق ہے؟
جواب : عیدالاضحی اور حج کے موقع پر کی جانے والی قربانی میں فرق یہ ہے کہ حج افراد ادا کرنے والے کے علاوہ حج کی قربانی غنی، فقیر سب پر واجب ہے، جبکہ عید الاضحٰی کی قربانی فقط غنی پر واجب ہے فقیر پر نہیں۔