سوال : ذبیحہ (قربانی کے جانور) کے کن اعضاء کو کھانے سے منع کیا گیا ہے؟

443
0
Share:

جواب : ذبیحہ یعنی ذبح شدہ جانور کے سات اعضاء کو کھانے سے منع کیا گیا ہے جو درج ذیل ہیں :

مرارہ (پِتہ)
مثانہ
محیاۃ (شرم گاہ)
آلہ تناسل
خصیے
غدود
دم مسفوح (بہتا ہوا خون)
حضرت عبد اﷲ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے :

کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم يَکْرَهُ مِنَ الشَّاةِ سَبْعًا : اَلْمَرَارَة، والْمَثَانَةَ، والْمَحْيَاة، والذَّکَرَ، وَالْاُنْثَيَيْنِ، وَالْغُدَّةَ، والدَّمَ، وَکَانَ أَحَبَّ الشَّاةِ إِلَی رَسُوْلِ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم مُقَّدَّمُهَا.

(طبرانی، المعجم الاوسط، باب الياءِ من اسمهُ يعقوب، 10 : 217، رقم : 9476)

’’حضورنبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذبیحہ کے سات اعضاء کو مکروہ شمار کرتے تھے، جو یہ ہیں : مرارہ (پِتہ)، مثانہ، محیاۃ (شرم گاہ)، آلہ تناسل، دو خصیے، غدود اور خون۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بکری کا مقدم حصہ زیادہ پسند تھا۔‘‘

Share: