سوال : مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مشہور دروازوں کے نام کیا ہیں؟
جواب : جنوبی سمت چھوڑ کر مسجد نبوی کے تین اطراف میں پر شکوہ، دیدہ زیب دروازے موجود ہیں۔ چند تاریخی دروازے جن سے متعارف ہونا ضروری ہے وہ یہ ہیں۔ مشرقی جانب باب جبریل رضی اللہ عنہ، ، باب جنازہ، مغربی جانب باب السلام، باب ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ، باب الرحمۃ اور باب سعود، شمالی جانب باب عثمان رضی اللہ عنہ، باب مجیدی اور باب عمر رضی اللہ عنہ