سید کا ادب
*🌹سادات کا احترام نسل در نسل امن وامان کی نشانی ھے🌹*
اعلیٰحضرت مجدد دین وملّت امام احمد رضا علیہ الرحمہ فرماتے ہیں میں نے گھر کے اندر میلاد کیا اور پڑوسیوں کو دعوت دی مگر ایک پڑوسی سید جو بےعمل تھا- انکو میں نے جان بوجھ کر دعوت نہیں دی محفل برخواست ھوئی تو میں اپنے بستر پر آکر سوگیا اور جب آنکھ لگی تو قسمت بیدار ھوگئی سرکارِمدینہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف فرما ہیں نہر پر اور ہاتھ مبارک میں ایک کپڑا ھے جسکو خود دھو رھے ہیں….
میں عرض گزار ھوا یارسول اللہ
صلی اللہ علیک وعلٰی آلک وسلم!
مجھےدیجئے میں کپڑے کو صاف کرلوں حضور علیہ الصلواة والسلام نے فرمایا میں اپنی آل کی اس گندگی کو صاف کرہا ھوں جس سے تم نفرت کرتے ھو,
( میرا میلاد تھا اور میری ھی آل کو دعوت نہ دی).
اعلیٰحضرت لکھتے ہیں میری آنکھ کھلی آنسؤ بہہ رھے تھے اور سیدھا سید صاحب کے گھر گیا اور معافی مانگی.
حضرت قبلہ مشوری صاحب علیہ الرحمہ فرماتے ہیں سید کو فاسق فاجر کہنا سخت ترین گناہ کبیرہ ھے.
حضرت علامہ ومولانا مفتئ سندہ و ہند عبدالغفور ھمایونی “مفتون” قدس سرہ الاقدس کے پاس ایک مولوی آیا اس نے کہا کہ سید اگر گنہگار ھے بے عمل ھے بے نمازی ھے
تو اس سے افضل وہ عالم ھے جوذات کا تو موچی ھے مگر باعمل ھے نیکوکار ھے اور آپ کیا فرماتے ہیں؟
ھمایونی صاحب علیہ الرحمة نے فرمایا-
بیٹھو عالم بیٹھ گیا مولانا صاحب علیہ الرحمہ نے فرمایا مرید کو جاؤ پڑوس میں جو غیر مسلم مرگیا ھے
کچھ دن پہلے انکے دونوں بیٹوں کو لے آؤ.
جیسے ھی وہ دونوں بھائی سامنے آگئے تو آپ.نے تصرف فرمایا نگاہ کمال جو کی تو دونوں کلمہ پڑہ کر مسلمان ھوگئے..
آپ جلال میں آگئے اور فرمایا ایک کو تم لے جاؤ دس سال کے لئے ایک کو میں رکھتا ھوں میں انکو عالم بھی بناؤں گا اور ولی بھی اور تم انکو سید بناکر لانا وہ عالم کانپنے لگا آپ کی ولایت کی ھیبت سے اور عرض کی یہ ممکن ھی نہیں آپ نے فرمایا
*سادات سے افضل تو وقت کا غوث اور قطب بھی نہیں ھوتا کیونکہ سید کاخون مبارک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خونِ اطہر سے ھے- تو کیسے ممکن ھو سکتا ھے کہ کوئی عمل کو بنیاد بناکر سیّد سے افضل ھوجائے گا..*
فتاویٰ ھمایونی…
حضرت سیدی جمال العارفین السید محمد جمال اللہ شاہ راشدی قدس سرہ الاقدس سے پوچھا گیا کہ سید کي تعظیم سید پر بھی کیا لازم ھے؟
آپ نے فرمایا بالکل لازم ھے اور آپ نے آگے فرمایا ھر انسان کو ھر انسان کی تعظیم کرنا لازم ھے تو سید کی تعظیم کاحق تو ھر انسان پر زیادہ ھے.
جن پر دُرُود پاک پڑھا جائے جن کی قرابت سے محبت اور مودت کاحکم ربِ ذوالجلال دے
انکی شان کیا ھوگی خدا ھی جانتا ھے اور خدا کا رسول
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ھی جانتے ہیں…