اہل اللہ کے اقوال زریں

733
0
Share:

آدمیوں میں وہ درویش ذلیل ترین ہے جو امیر لوگوں کی چاپلوسی کرے۔ (عبداللہ احمد مغربی)

عبداللہ احمد مغربی کے چار فرزند تھے، سب کو کام کاج سکھایا تاکہ دوستوں کو یہ کہہ کر جتاتے نہ رہیں کہ ہم فلاں بڑے آدمی کے بیٹے ہیں، آپ اکثر فرماتے تھے کہ اپنے بچوں کو روزی کمانے کے لئے کام کاج ضرور سکھاؤ۔

سب سے بزرگ شخص وہ ہے جو خلقت کے ساتھ تواضع سے پیش آئے۔ (عبداللہ احمد مغربی)

زیادہ عقل مفید ہے، اگر نہ ہو تو حسن ادب، اگر یہ نہ ہو تو مہربان دوست یہ بھی نہ ہو تو ہمیشہ خاموشی اور اگر یہ بھی نہ ہو تو جلدی موت۔ (حضرت عبداللہ بن مبارک)

تمام اعمال کر رہبر علم ہے اور تمام علوم کا رہبر اللہ کا فضل ہے۔ (حضرت عبداللہ بن مبارک)

اگرکسی مفید کام کو سرانجام دینے کے لئے مکرو فریب استعمال کیا جائے تو اس کا نفع موثر نہیں ہوتا بلکہ ذلت نتیجہ ہوتا ہے۔

علم کے تین حروف ہیں، جاننا، کام کرنا اور دونوں میں حق کو ہمیشہ ذہن نشین رکھنا۔ (حضرت محمد فضیل)

Share: