سوال نمبر 93 : سب سے پہلی اسلامی ریاست کا قیام کب اور کہاں عمل میں آیا؟

595
0
Share:

جواب : پہلی اسلامی ریاست مدینہ منورہ اس وقت وجود میں آئی جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ مکرمہ سے ہجرت کر کے مدینہ منورہ تشریف لائے۔ اس وقت حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی پیغمبرانہ بصیرت و حکمت سے متضاد نظریات رکھنے والے طبقوں کو مدینہ کی پہلی اسلامی ریاست کی تاسیس و قیام کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی دعوت دی۔ چنانچہ اس پیغام کے نتیجے میں مدینہ منورہ میں پہلی ریاست وجود میں آئی جس کا دستور میثاق مدینہ سے موسوم کیا جاتا ہے۔

Share: