حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اقوال زریں

1237
0
Share:

انسان زبان کے پردے میں چھپا ہے۔
ادب بہترین کمال ہے اور خیرات افضل ترین عبادت ہے۔
جو چیز اپنے لئے پسند کرو وہ دوسروں کے لئے بھی پسند کرو۔
بھوکے شریف اور پیٹ بھرے کمینہ سے بچو۔
گناہ پر ندامت گناہ کو مٹادیتی ہے نیکی پر غرور نیکی کو تباہ کردیتا ہے۔
سب سے بہترین لقمہ وہ ہے جو اپنی محنت سے حاصل کیا جائے۔
جو پاک دامن پر تہمت لگاتا ہے اسے سلام مت کرو۔
موت کو ہمیشہ یاد رکھو مگر موت کی آرزو کبھی نہ کرو۔
اگر توکل سیکھنا ہے تو پرندوں سے سیکھو کہ جب شام کو واپس گھر جاتے ہیں تو ان کی چونچ میں کل کے لئے کوئی دانہ نہیں ہوتا۔
سب سے بڑا گناہ وہ ہے جو کرنے والے کی نظر میں چھوٹا ہو۔
اس شخص کو کبھی موت نہیں آتی جو علم کو زندگی بخشتا ہے۔
دو طرح کی چیزیں دیکھنے میں چھوٹی نظر آتی ہیں ایک دور سے دوسری غرور سے۔
کسی کو اس کی ذات اور لباس کی وجہ سے حقیر نہ سمجھنا کیونکہ تم کو دینے والا اور اس کو دینے والا ایک ہے اللہ۔ وہ اسے عطا اور آپ سے لے بھی سکتا ہے۔
دوست کو دولت کی نگاہ سے مت دیکھو۔ وفا کرنے والے دوست اکثر غریب ہوتے ہیں۔
پریشانی حالات نہیں خیالات سے آتی ہے۔
بہترین آنکھ وہ ہے جو حقیقت کا سامنا کرے۔
دنیا میں سب سے مشکل کام اپنی اصلاح کرنا اور آسان کام دوسروں پر تنقید کرنا۔
نفرت دل کا پاگل پن ہے۔
انسان زندگی میں مایوس ہوتو کامیابی میں بھی ناکامی نظر آتی ہے۔
اگر کوئی تم کو صرف ضرورت کے وقت یاد کرتا ہے تو پریشان مت ہونا بلکہ فخر کرنا کہ اس کو اندھیرے میں روشنی کی ضرورت ہے اور وہ تم ہو.

Share: