سوال نمبر 71 : کن صورتوں میں رمضان المبارک کا روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے؟
جواب : درج ذیل صورتوں میں رمضان المبارک کا روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے :
بیماری اور بڑھاپے کی وجہ سے، ہلاک ہونے کا ڈر، ایامِ حمل میں اور بچے کو دودھ پلانے کی حالت میں، دیوانگی کی حالت میں اور جہاد کے دوران۔ یہ سب ایسے عذر ہیں کہ اگر ان کی وجہ سے کوئی روزہ نہ رکھے تو گنہگار نہیں لیکن بعد میں جب بھی یہ عذر ختم ہو جائیں تو چھوڑے ہوئے روزوں کی قضا کرنا لازم ہے.