نیک اولاد اور اعمال حسنہ کا وظیفہ (يَا مُصَوِّرُ)
فوائد و تاثیرات : جو عورت بانجھ ہو وہ سات دن تک مسلسل روزے رکھے اور ہر روز غروب آفتاب کے بعد افطاری سے قبل اکیس (21) مرتبہ اس وظیفہ کو پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئے تو اللہ تعالیٰ اسے اولاد سے نوازے گا۔ اگر کوئی شخص 10بار روزانہ اس کو پڑھے تو صالح اولاد سے نوازا جائے گا علاوہ ازیں اللہ تعالیٰ اس کے پڑھنے والے کا چہرہ روشن اور حسین کردے گا اور اعمال صالحہ کی بجا آوری میں اس کی مدد کرے گا۔
عام معمول: اول و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں