سوال نمبر 16 : شہادتِ رسالت کی شرائط کیا ہیں؟

615
0
Share:

جواب : شہادتِ رسالت کی درج ذیل شرائط ہیں :

1۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت پر ایمان رکھنا اس طرح کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد قیامت تک کوئی اور نبی مبعوث نہیں ہوگا۔

2۔ اﷲ تعالیٰ کے ایک ہونے کا اقرار نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وساطت سے کرنا۔

3۔ صرف زبان سے اقرار ہی نہیں بلکہ دل سے سچا جاننا۔

4۔ ظاہر و باطن کو کلماتِ توحید کا پابند بنا لینا۔

5۔ اس شہادت کو اس طرح قبول کرنا کہ اس کے تمام تقاضے پورے ہوں۔

6۔ اس (شہادت) میں مخلص ہونا۔

7۔ صرف اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے کسی سے محبت اور عداوت رکھنا۔

Share: