وظیفہ امن و سلامتی

Share:

سوال۔ مجھے اپنی ڈیوٹی پر جانے کے لئے روزانہ سفر کرنا پڑتا ہے۔ کوئی وظیفہ بتائیں کہ دوران سفر ہر طرح کے خوف و خطرے سے محفوظ رہوں۔ (فردوس امین۔ بورے والا)

جواب۔ اول و آخر 11,11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر یَا سَلَامُ یَا مُوْمِنُ کا ورد سو (100) مرتبہ روزنہ کریں۔ اللہ تعالیٰ دوران سفر ہر طرح کے خوف و خطرے سے محفوظ فرمائے گا اور رعب و خوف کے اثرات زائل ہوجائیں گے۔ اس وظیفہ کو 11دن، 40 دن یا حسب ضرورت اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

ان مبارک اسماء کی برکت سے وظیفہ کرنے والا شیطان کے شر سے حفاظت میں رہتا ہے اور اس کا ظاہر و باطن، مال و جان اللہ تعالیٰ کے حفظ و امان میں ہوتا ہے خصوصاً نماز میں فرائض کے بعد پڑھنے کی برکت سے ایمان داری، راست بازی نصیب ہوتی ہے اور دعا قبول ہوتی ہے۔

Share: