گناہوں سے چھٹکارا
سوال۔ مجھے جھوٹ بولنے کی عادت ہے۔ میں اس بری عادت سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ کوئی وظیفہ تجویز فرمائیں کہ اس کی برکت سے میری جھوٹ کی عادت جاتی رہے؟ (اسماء اکرم۔ سرگودھا)
جواب۔ یَا مُوَخِّرُ کا روزانہ سو (100) مرتبہ ورد کریں۔ اول و آخر 11,11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس وظیفہ کو 11دن، 40دن، یا اس سے بھی زیادہ عرصہ حسب ضرورت جاری رکھیں۔ اس وظیفہ کی برکت سے انسان نا صرف جھوٹ بلکہ جملہ معاصی ترک کردیتا ہے، توبہ کے دروازے کھل جاتے ہیں، تقویٰ نصیب ہوتا ہے، اللہ کے ذکر سے دل اطمینان پکڑتا ہے اور نفس مطیع ہوجاتا ہے۔