حضرت ھود علیہ السلام کے مناقب کا بیان

Share:

69/ 1. عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ سَابِطٍ قَالَ: إِنَّهُ لَمْ تُهْلَکْ أُمَّةٌ إِلَّا لِحَقِّ نَبِيِّهَا بِمَکَّةَ فَيَعْبُدُ فِيْهَا حَتَّی يَمُوْتَ وَأَنَّ قَبْرَ هُوْدٍ عليه السلام بَيْنَ الْحَجَرِ وَزَمْزَمَ. رَوَاهُ الْحَاکِمُ.

الحديث رقم: أَخرجه الحاکم في المستدرک، 2/ 615، الرقم: 4061.

’’حضرت عبدالرحمن بن سابط بیان کرتے ہیں کہ جو بھی قوم ہلاک کی جاتی ہے وہ مکہ میں اپنے نبی کے حق (میں کوتاہی) کی خاطر ہلاک کی جاتی ہے۔ پس وہ نبی اس (مکہ) میں عبادت کرتا ہے تاآنکہ اس کے وصال کی گھڑی آن پہنچے اور بے شک حضرت ہود علیہ السلام کی قبر مبارک حجر اسود اور چشمہ زمزم کے درمیان ہے۔‘‘

اس حدیث کو امام حاکم نے روایت کیا ہے۔

70/ 2. عَنْ کَعْبٍ رضی الله عنه قَالَ: کَانَ نَبِيُّ اﷲِ هُوْدٌ عليه السلام أَشْبَهَ النَّاسِ بِآدَمَ عليه السلام . رَوَاهُ الْحَاکِمُ.

الحديث رقم: أَخرجه الحاکم في المستدرک، 2/ 616، الرقم: 4064.

’’حضرت کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ کے نبی حضرت ہود علیہ السلام تمام لوگوں سے بڑھ کر حضرت آدم علیہ السلام کے مشابہ تھے۔‘‘

اس حدیث کو امام حاکم نے روایت کیا ہے۔

71/ 3. عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رضی الله عنه يَقُوْلُ لِرَجُلٍ مِنْ حَضْرَمَوْتَ: هَلْ رَأَيْتَ کَثِيْبًا أَحْمَرَ يُخَالِطُهُ مَدْرَةٌ حَمْرَاءُ وَسِدْرٌ کَثِيْرٌ بِنَاحِيَةِ کَذَا وَکَذَا؟ قَالَ: وَاﷲِ، يَا أَمِيْرَ الْمُؤْمِنِيْنَ، إِنَّکَ لَتَنْعَتُهُ نَعْتَ رَجُلٍ قَدْ رَآهُ. قَالَ: لَا، وَلَکِنْ حَدَّثْتُ عَنْهُ. قَالَ الْحَضْرَمِيُّ: وَمَا شَأْنُهُ يَا أَمِيْرَ الْمُؤْمِنِيْنَ؟ قَالَ: فِيْهِ قَبْرُ هُوْدٍ عليه السلام .

رَوَاهُ الْحَاکِمُ وَالطَّبَرِيُّ.

الحديث رقم: أَخرجه الحاکم في المستدرک، 2/ 615، الرقم: 4062، والطبري في جامع البيان، 8/ 217، وابن کثير في تفسير القرآن العظيم، 2/ 225.

’’حضرت ابوطفیل عامر بن واثلہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو حضرموت کے ایک آدمی سے کہتے ہوئے سنا کہ کیا تو نے سرخ رنگ کا ٹیلہ دیکھا ہے جس میں سرخ مٹی کے ڈھیلے اور بہت زیادہ بیری کے درخت ہوں اور یہ فلاں فلاں جگہ پر ہے؟ اس آدمی نے کہا: اﷲ کی قسم، اے امیرالمومنین! بے شک آپ اس ٹیلے کی نشانیاں اس شخص کی طرح بیان کر رہے ہیں جس نے اسے دیکھا ہو۔ آپ نے فرمایا: بلکہ میں تو فقط اس کے بارے میں بات کر رہا ہوں۔ وہ حضرمی شخص بیان کرتا ہے: اے امیرالمومنین! اس جگہ کا کیا معاملہ ہے؟ آپ نے فرمایا: اس میں حضرت ہود علیہ السلام کی قبر ہے۔‘‘

اس حدیث کو امام حاکم اور طبری نے روایت کیا ہے

Share: